انجمن فیض الاسلام کے صدر محمد صدیق اکبر میاں 98 سال کی عمرمیں انتقال کر گئے

Mar 27, 2021

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے ) انجمن فیض الاسلام کے صدر محمد صدیق اکبر میاں انجمن  98 سال کی عمرمیں انتقال کر گئے ۔ وہ گذشتہ چند ہفتوں سے بستر علالت پر تھے  ۔ وہ گرنے کی وجہ سے چلنے پھرنے سے معذور اوربستر علالت پر ہونے کے باوجود انجمن فیض الاسلام کے’’اپنا گھر ‘‘ کے رہائشی بچوں کے معاملات کی نگرانی کرتے رہے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ مکان نمبر 2 ، گلی نمبر 24  ،  F-8/2 کے سامنے گرائونڈ میں ادا کی گئی جس میں سول و فوجی افسران ، بیورو کریٹس ، ماہرین تعلیم ، سیاسی ، سماجی اور مذہبی افراد کی بہت بڑی تعداد شریک تھی ۔ انجمن کے قائمقام صدر پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد ، جنرل سیکریٹری راجا فتح خان ، فنانس سیکریٹری راجا صابر حسین ، سیکریٹری نشر و اشاعت محمد بدر منیر ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز تاج محمد جان ، دوسرے عہدیداروں و اراکین اور سٹاف ممبران کی بڑی تعداد بھی جنازے کی نماز میں شریک تھی انجمن کی مسجد واقع فیض آباد کیمپس میں امام مسجد کی زیر نگرانی مرحوم محمد صدیق اکبر میاں کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی قرآن خوانی کی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کے جسد خاکی کو کمیٹی چوک کے قریب ڈھوک کھبہ لایا گیا جہاں انہیں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا 

مزیدخبریں