شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لیبر ونگ سینٹرل پنجاب کے صدر محمد راشد منیر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صنعتی ورکروں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے سو شل سکیورٹی ورکر ویلفیئر بورڈ اور اولڈ ایج بینیفٹس میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہے آئندہ بجٹ میں کم از کم اجرت میں اضافہ بھی کیا جائیگا تحریک انصاف کے تمام تر اقدامات عوام کی وسیع تر مفادات میں ہے مزدور طبقے کو ریلیف کیلئے حکومتی لائحہ عمل سود مند ثابت ہوا ہے او ر ہر طبقہ کے لوگ بھرپور ریلیف حاصل کررہے ہیں بنیادی مسائل تیزی سے کم ہوئے ہیں اور ترقی و عوامی خوشحالی کی راہیں ہموار ہوئی ہیں جس کی مثال قومی تاریخ میں نہیں ملتی پی ٹی آئی کی حکومت نے عوامی خدمت کا نیا باب رقم کیا ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔
حکومت صنعتی ورکروں کی فلاح کیلئے اقدامات کررہی ہے:راشد منیر
Mar 27, 2021