پیرس میں کورونا وباءکی وجہ سے تحریک انصاف فرانس نے سادگی سے یوم پاکستان منایا

Mar 27, 2021

صاحبزادہ عتیق الرحمن

مکتوب فرانس 
صاحبزادہ عتیق الرحمن 

تئیس مارچ انیس سو چالیس جس دن برصغیر کے مسلمانوں کے لئے علیحدہ وطن کا مطالبہ کرتے ہوئے تاریخی قرارداد لاہور پاس کی گئی تھی۔ اس دن کے حوالے سے بانیان پاکستان کی جدوجہد اور ہمیں ایک آزاد ملک کا تحفہ دینے والوں کی قربانیوں کے لئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ تئیس مارچ کی صبح سے اندرون و بیرون ملک پاکستانی یوم پاکستان جوش و جذبے سے مناتے ہیں اور بیرون ملک اس حوالے سے تقریبات کافی دن چلتی ہیں۔ سفارتخانہ پاکستان پیرس فرانس کے علاوہ یوم پاکستان کی سادہ اور پروقار تقریب کا تحریک انصاف کی طرف سے بھی اہتمام کیا گیا ۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کورونا وباءکی وجہ سے تحریک انصاف فرانس نے سادگی سے یوم پاکستان منایا ، تقریب کے میزبان فوکل پرسن شیخ نعمت اللہ تھے۔ تقریب میں سینئر عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے قائداعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قراردادپاکستان کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم اتحاد ، تنظیم اور یقینِ محکم پر دل و جان سے عمل پیرا ہوں گے ،ہمیں قائداعظم کی سوچ و فکرکے مطابق برابری اور سماجی انصاف کو اپنے معاشرتی نظام کی بنیادی اقدار کی حیثیت سے تحفظ دینا ہوگا، 
 قائد اعظم ?کی قیادت میں پاکستان اس لئے حاصل کیا تھاکہ یہاں اسلام کا نفاذ ہو گا ، قانون اور انصاف کا بول بالا ہو گا ، ہمارا دین بھی ہمیں روا داری اور مساوات کا درس دیتا ہے ، انہی مسلمہ ا خلاقی اصولوں پر چل کر ہم پاکستان کو ایک خوشحال اور مضبوط اسلامی ریاست بنا سکتے ہیں جس کا خواب علامہ اقبال? نے دیکھا تھا۔ بنایا۔ تقریب کے آخر میں یوم پاکستان کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
یوم پاکستان کے حوالے سے کمیونٹی راہنماو¿ں نے بھی پیغامات شئیر کئے۔ یورپ کے ممتاز بزنس مین اور سماجی شخصیت سی ای او شمع انٹرنیشنل گروپ آف کمپنیز سردار ظہور اقبال سینئر نائب صدر ن لیگ فرانس نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ آئینی راستہ اختیار کیا ‘ ہماری فارن پالیسی میں کوئی جان نہیں رہی‘ ملک بھر کی عوام نے حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف اپنا فیصلہ دیاہے۔ ان غلط پالیسیوں کی وجہ سے بین الاقوامی طور پر ہم تنہائی کا شکار ہیں۔ ہماری فارن پالیسی میں کوئی جان نہیں رہی۔ کشمیر ایشو کو اجاگر کرنے میں بھی موجودہ وفاقی حکومت کا کوئی سود مند کردار نظر نہیں آرہا جبکہ آئے روز پٹرول اور دیگر اشیائے ضروریہ میںہوشربا اضافہ کیا جارہا ہے جس سے عوام کی زندگی بھی اجیرن ہو گئی ہے۔ جنرلسیکریٹری ن لیگ شیخ وسیم اکرم نے کہا کہ نواز لیگ نے ہمیشہ آئینی راستہ اختیار کیا اور جمہوری اصولوں کے تحت سیاست کی ہے۔ پی ڈی ایم کو بہترین حکمت عملی سے کام کرنے کیلئے میاں محمد نواز شریف کی گائیڈ لائنز پر چلنا ہوگا تاکہ جاری سیاسی جمہوری جدوجہد میں جلد از جلد کامیابی حاصل کی جاسکے۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے عوام کی خاطر جدوجہد کرتے ہوئے جوانمردی کے ساتھ احتساب کے نام پر بدترین حکومتی انتقام کا سامنا کیا ہے۔ عدلیہ کے فیصلے واضح کررہے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہر الزام میں سرخرو ہو گی۔پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر چوہدری رزاق ڈھل نے کہا کہ کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جو وفاق کی علامت ہے۔ ذوالفقار علی بھٹوکے کارکن جمہورےت کی مضبوطی اور استحکام کے لئے عمل پیرا ہیں۔ جمہوریت کا درس ذوالفقارعلی بھٹو نے دیا ہے پیپلز پارٹی کی سیاست کامحورومرکز پاکستان اورعوام ہیں۔ پاکستان پرآشوب دور سے گزر رہا ہے پاکستان میں قیام امن اورتعمیروترقی کی کنجی پیپلز پارٹی کی قیادت کے پاس ہے۔ 
پالستان پیپلز پارٹی تحصیل بورے والا کے صدر چوہدری کامران یوسف گھمن نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سفر جمہوریت سے لازم و ملزوم ہے۔ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں پیپلز پارٹی کا کارکن ان لازوال قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی مقاصد کے حصول کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔تحریک انصاف فرانس کے سابق جنرل سیکریٹری چوہدری اعجاز جٹ ، سینئر راہنما چوہدری افضال آف گوڑھا منتاں بے ایک بیان میں کہا کہ نوازشریف ٹولہ قومی اداروں کے خلاف مسلسل زہر اگل رہا ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔ نوازشریف لندن میں بیٹھ کر بھڑکیں مارنے کی بجائے وطن واپس آئیں۔ نوازشریف اور ان کی اولادیں جھوٹ بول کرقوم کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔ مولانا فضل الر حمن سمیت باقی 9جماعتیں استعفوں اور لانگ مارچ کا شو ق سے پورا کر یں۔ ٹحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنماو¿ں یاسر خان اور اکرام رانجھا نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کو معلوم ہو چکا ہے کہ عمران خان 5سال کہیں جانیوالے نہیں۔ پی ڈی ایم جتنے مرضی مارچ کرلے حکومت قائم ہے اور قائم رہے گی۔ سینٹ انتخابات کے بعد اب اپوزیشن کے استعفوں اور احتجاج سے حکومت کو کوئی خطر ہ نہیں اپوزیشن کی سیاست ختم ہوچکی ہے عوام حکومت کیساتھ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) فرانس کے صدر چوہدری منیر احمد وڑائچ اور سینئر نائب صدر راجہ مظہر ذمہ واریہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 23 مارچ ہماری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ قرارداد لاہور نے برصغیر کے مسلمانوں کو عظیم مقصد کے لیے متحد کیا۔ قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور تحریک آزادی کے قائدین کی قربانیوں سے حصول پاکستان کی راہ ہموار ہوئی۔ آج کے دن ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ ہم بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کو عظیم ترملک بنائیں گے۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان کوترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کرے۔ پاکستان ایک جمہوری جدوجہد کے ذریعے وجود میں آیا۔
کشمیری راہنما مرزا قاسم جرال نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں کو نہیں بھولنا چاہئے اور پاکستان کی تکمیل تب ہوگی کب مقبوضہ کشمیر آزاد ہوگا ۔

مزیدخبریں