وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملتان میں کورونا ویکسینیشن سنٹر کا دورہ کیا۔ وزیر اعلی نے سنٹر پر بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لیا. وزیراعلیٰ نے سنٹرپر بزرگ شہریوں کیلئے فراہم کردہ سہولتوں کا معائنہ کیا اور ویکسین لگوانے کے لئے آئے بزرگ شہریوں کی خیریت دریافت بھی کی ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ویکسینیشن کیلئے آئے بزرگ شہریوں سے سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا ۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ "میں ویکسینیشن کے عمل کا ذاتی طور پر جائزہ لے رہا ہوں، ویکسینیشن کے لئے پنجاب کے ہر ضلع میں سنٹرز قائم کئے گئے ہیں، ہیلتھ ورکرز اور بزرگ شہریوں کے بعد اب 50 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو بھی ویکسین لگانے کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔"