امریکہ میں معدوم ہوتے گنجی عقاب کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کا قومی پرندہ عقاب ہے۔ جو 60 اور 70 کی دہائی میں نایاب ہوتا جا رہا تھا تاہم اسے 2007 میں خطرے سے دوچار پرندوں کی فہرست سے نکال کر محفوظ پرندہ قرار دے دیا گیا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق بلڈ عقاب کی تعداد اب 3 لاکھ 16 ہزار تک پہنچ کی ہے۔ 2009 میں اس کی تعداد 74 ہزار تھی۔ اس وقت عقاب کے 71 ہزار بریڈنگ جوڑے موجود ہیں جو 1963 میں صرف 417 تھے۔ امریکہ میں لوگوں کے لیے عقاب کو زندہ یا مردہ حالت میں رکھنا اور اسے پریشان کرنا غیر قانونی ہے ماسوائے ان مخصوص جگہوں پر جہاں اس قانون میں چھوٹ ہے۔ 1940 میں بننے والے بالڈ اینڈ گولڈن ایگل پروٹیکشن ایکٹ کے تحت کسی عقاب کے جسم سے علیحدہ ہو جانے والے پر یا پنکھ کو اٹھانا بھی خلافِ قانون تھا۔ شکار کا شوقین یہ پرندہ امریکہ میں آزادی کی علامت کے طور پر جانا جاتا ہے جس کی شبیہ نہ صرف امریکی فوجی جھنڈوں پر موجود ہے بلکہ امریکی کرنسی یعنی ڈالر پر بھی ہے۔ گذشتہ نصف دہائی میں امریکہ میں عقابوں کی آبادی میں کمی دیکھی گئی۔ مگر بالڈ عقاب، جن کا سر اور دم کے پر سفید ہوتے ہیں، کی آبادی کو محفوظ کرنے کو امریکہ میں کامیابی کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔