انگولا کے مشرقی صوبے لوندا نورٹی کی لولو کان سے 131 قیراط اور 133 قیراط وزن کے 2 ہیرے دریافت ہوئے ہیں۔ قومی ڈائمنڈ کمپنی اینڈیاما نے ایک بیان میں یہ اعلان کیا ہے کہ 100 قیراط سے زائد وزن کے سفید جواہرات اس کان کے بلاک 46 اور 21 سے دریافت ہوئے ہیں۔2010 میں اپنی کھوج کے بعد سے لولو کان اپنے نادر اور اعلی معیار کے ہیروں کیلئے مشہور ہے۔لولو کان سے ملنے والے 100 قیراط سے زائد وزن کے 15 میں سے 13 پتھر اس کان کے بلاک 6 اور 8 سے ملے ہیں ۔ اس میں 2016 میں دریافت ہونیوالا انگولا کا سب سے بڑا ہیرا بھی شامل ہے جس کا وزن 404.2 قیراط تھا۔3 ہزار مربع کلومیٹر کے علاقے پر محیط لولو منصوبے کو شراکت داری کے تحت چلایا جا رہا ہے جس میں اینڈیاما 32 فیصد ، لوکاپا ڈائمنڈ کمپنی 40 فیصد اور روساس اینڈ پیٹالاس 28 فیصد شراکت کے حقوق رکھتی ہے۔
انگولا کی کان سے 100 قیراط سے زائد وزن کے 2 ہیرے دریافت
Mar 27, 2021 | 17:25