وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ملتان میں کورونا ویکسینیشن سنٹر کا اچانک دورہ، این سی او سی کی ویڈیولنک میٹنگ کے بعد محلہ امیرآباد میں سنٹرپہنچے

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے  ملتان میں کورونا ویکسینیشن سنٹر کا اچانک دورہ کیا-وزیر اعلی عثمان بزدار این سی او سی کی ویڈیولنک میٹنگ کے فوری بعد محلہ امیرآباد میں ڈی ایچ ڈی سی کورونا ویکسینیشن سنٹرپہنچے اور سنٹر پر بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سنٹرپر بزرگ شہریوں کیلئے فراہم کردہ سہولتوں کا معائنہ کیا اور ویکسین لگوانے کے لئے آئے بزرگ شہریوں کی خیریت دریافت کی-بزرگ خاتون نے سنٹر پر بہترین انتظامات پر وزیر اعلی عثمان بزدار کو دعائیں دیں اور کہا کہ عثمان بزدار”تینوں رب دیاں رکھاں“اور  اللہ تعالی آپ کو بزرگ شہریوں کی مزید خدمت کی توفیق دے -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ویکسینیشن کیلئے آئے بزرگ شہریوں سے سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا-بزرگ شہریوں نے سنٹر میں مہیا کی گئی سہولتوں پر اطمینان کا اظہارکیا- بزرگ شہریو ں نے وزیراعلیٰ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیادت میں پنجاب حکومت نے ویکسین لگوانے کے لئے بہترین انتظامات کئے ہیں -ویکسین لگوانے کے لئے سنٹر پر موجود عملہ پورا تعاون کرتا ہے اورہر سطح پر عملہ رہنمائی کرتا ہے اور عزت کے ساتھ ویکسین لگائی جاتی ہے -ہمیں ویکسین لگوانے میں کوئی دقت پیش نہیں آئی- حکومت نے بزرگ شہریوں کیلئے مثالی اقدامات کئے جس پر آپ کو مبارکباد دیتے ہیں - وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہپنجاب میں ہیلتھ ورکرز کے ساتھ بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے اور میں ویکسینیشن کے عمل کا ذاتی طور پر جائزہ لے رہا ہوں -ویکسینیشن کے لئے پنجاب کے ہر ضلع میں سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ہیلتھ ورکرز اور بزرگ شہریوں کے بعد اب 50 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو بھی ویکسین لگانے کا عمل جلد شروع کیا جائے گا -ہم سب نے اس قومی چیلنج کا مل کر مقابلہ کرنا ہے - کورونا پر قابو پانے کے لئے ہر ایک کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہو گا- خوشی ہے کہ بزرگ شہریوں کو عزت و احترام کے ساتھ ویکسینیشن کا عمل جاری ہے-حکومت نے عوام کی زندگیو ں کی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات کئے ہیں -صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-

ای پیپر دی نیشن