پاپڑفروش کی تشدد سے ہلاکت‘ لواحقین نے قبر کشائی کیلئے درخواست دیدی 


پتوکی (نمائندہ خصوصی) پتوکی میں پاپڑ فروش کی تشدد سے موت کی تحقیقات جاری ہیں اور لواحقین نے پوسٹ مارٹم رپورٹ تبدیل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے  قبرکشائی کیلئے درخواست دیدی ہے۔ ہیومن رائٹس سیل کی مدد سے مجسٹریٹ کو دی گئی درخواست میں لواحقین کا مؤقف ہے کہ اشرف سلطان کی میت کو غسل دیا گیا تو جسم پر متعدد نشانات تھے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا تشددکے نشانات نہیں ملے، شک ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ تبدیل کی گئی۔ علاقہ مجسٹریٹ ساجد احمد نے درخواست پر متعلقہ حکام کو 29مارچ کوطلب کر لیا ہے۔لاہور سے سپیشل رپورٹر کے مطابق سوشل میڈیا پر پتوکی میں غریب پاپڑ فروش کی مقامی شادی ہال میں تشدد کے بعد ہلاکت کی وائرل ہونے والی ویڈیو کے معاملہ پر پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے ہیومین رائٹ سیل نے نوٹس لے لیا، اس سلسلے میں پی جے ڈی پی کے وفد نے پتوکی کا دورہ کیا اور غریب پاپڑ فروش اشرف الیاس سلطان کے مقدمے کے مدعی پرویز اور لواحقین سے ملاقات کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...