بھارت میں 4 سال سے قید پاکستانی خاتون بیٹی سمیت وطن پہنچ گئی

Mar 27, 2022

اسلام آباد (خبر نگار)بھارت میں چار سال سے قید پاکستانی خاتون سمیرا اپنی بیٹی سمیت پاکستان پہنچ گئیں۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے سمیرا رحمن اور ان کی 4 سالہ بیٹی ثناء فاطمہ کی پاکستان کو حوالگی کی تصدیق کر دی ہے۔ سمیرا کا تعلق کراچی سے ہے۔ سمیرا کے والدین گذشتہ کئی برسوں سے قطر میں روزگار کے لیے مقیم ہیں۔ قطر میں والدین کی مرضی کے خلاف سمیرا نے بھارتی نوجوان سے شادی کی۔ سمیراشوہر کے ہمراہ  بغیر ویزے کے 2016ء میں انڈیا میں داخل ہوئیں، کچھ عرصے بعد بھارتی حکام کی جانب سے دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ قید کے ابتدائی دنوں میں ہی جیل میں سمیرا کی بیٹی پیدا ہوئی۔ میڈیا پر خبریں آنے کے بعد پاکستانی حکومت اور بھارت میں پاکستانی ہائی کمشن نے سمیرا کو پاکستان لانے کے لیے ضروری انتظامات کیے۔

مزیدخبریں