مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب صوبہ بل کی حمایت کریں شاہ محمود 

Mar 27, 2022


ملتان (نمائندہ نوائے وقت) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میں نے اس خطے کا فرزند ہوتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو اعتماد لیکرپارٹی منشور کے مطابق  ایک صوبہ جنوبی پنجاب کا بل پیش کیا ہے۔ میں آج بھی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اگر اس وسیب سے مخلص ہیں تو اس بل کی حمایت کریں۔ پی ٹی آئی اپنے وعدے پورے کررہی ہے اور یہ بل بہت جلد سٹینڈنگ کمیٹی کو پیش کیا جائے گا جس کے بعد اسے قومی اسمبلی میں لایا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان تحریک عدم اعتماد جیت چکے ہیں قوم دیکھے گی اور فیصلہ کریگی کہ ایک طرف عمران خان اور دوسری طرف ملک لوٹنے والے ہیںاوریہ ٹولہ آئندہ  چند ہفتوں میںٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گا۔ حکومت کی اتحادی جماعت ق لیگ کبھی بھی ن لیگ کے ساتھ نہیں چل سکے گی ۔27 مارچ کو اسلام آباد میں امر باالمعروف کے عنوان سے ہونے والا جلسہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔ ہمارا کسی سے کوئی ٹکرائو نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے باب القریش ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے بیرسٹر تاج لنگاہ سمیت بہت سے سٹیک ہولڈرز نے جدوجہد کی ، یہ الگ بات ہے کہ یوسف رضا گیلانی اپنی وزارت عظمیٰ کے دور میں بھی صوبہ تو درکنار کچھ بھی نہ کرسکے جبکہ ن لیگ نے دو صوبوں کی بات کرکے صوبے کی راہ میں رکاٹ حائل کی۔  اب میں نے پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق ایک صوبے کا بل میں نے سپیکر کو جمع کروادیا ہے۔ گیلانی صاحب اگر اسے ڈرامہ قرار دے رہے ہیں تو وہ یہ ڈرامہ خود کر لیتے اب انہیں چاہئے کہ وہ اگر اس وسیب سے مخلص ہیں تو بل کی حمایت کریں۔ سپیکر بہت جلد یہ بل سٹینڈنگ کمیٹی کو بھیجیں گے اگر قومی اسمبلی کے ارکان اس بل کے حوالے سے کوئی مثبت تجاویز دینا چاہیں تو وہ اس کا خیر مقدم کریں گے۔ کیا نام پر غور کیا جا سکتا ہے کیونکہ وسیب کی جماعتوںکا مطالبہ صوبہ سرائیکستان ہے۔

مزیدخبریں