وزیر اعظم کے جلسہ کمالیہ کی جھلکیاں


کمالیہ(ندیم عباس قمر سے) ٭ جلسہ میں خواتین کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی۔٭ 20فٹ چوڑا اور 80 فٹ لمبا سٹیج تیار کیا گیا ، مرکزی قیادت موجود رہی۔٭ جلسہ کے پنڈال میں ’’ظالمو کپتان آرہا ہے‘‘ کے قد آور پینافلیکس بھی آویزاں تھے۔٭ وزیر اعظم جلسہ گاہ 2 گھنٹے تاخیر کے ساتھ پہنچے۔٭ پنڈال میں خان تیرے جانثار بے شمار بے شمار کے نعرے لگائے گئے۔٭ اپوزیشن جماعتوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، وزیر اعظم مسکراتے رہے۔٭ کمالیہ میں بھی ڈیزل ڈیزل کے نعرے لگ گئے۔ ٭ پنڈال عوام سے کھچا کھچ بھرا رہا۔ ٭ لوگوں نے باہر سڑکوں پر کھڑے ہو کر بھی وزیر اعظم عمران خان کا خطاب سنا۔ ٭ وزیر اعظم نے 31 منٹ خطاب کیا۔ ٭ ریاض فتیانہ نے پنڈال میں عمران خان کے ساتھ ہونے یا نہ ہونے کا ریفرنڈم کروایا ۔ ٭ جلسہ میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار، شہباز گل ، فرخ حبیب، گورنر محمد سرور، سینیٹر فیصل جاوید، چوہدری محمد اشفاق ، ایم پی اے سعید احمد سعید ی،ایم پی اے آشفہ ریاض فیتانہ سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔ ٭ وزیر اعظم نے اڑھائی ارب روپے کے منصوبہ کمالیہ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا۔کمالیہ ہڑپہ راوی پل سمیت دیگر مختلف ترقیاتی منصوبہ جات کا بھی افتتاح کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...