پی ٹی آئی، اپوزیشن میں تصادم کا خدشہ ایک ہزار جوان اسلام آباد پولیس کے سپرد، اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

Mar 27, 2022


راولپنڈی، اسلام آباد ، لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ وقائع نگار) جڑواں شہروں میں سیاسی جماعتوں کے جلسوں، تحریک عدم اعتماد کے پیش نظر پولیس کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ پولیس لائنوں میں نفری کی گنتی بھی کر لی گئی۔ اسلام آباد میں کارکنوں کے ممکنہ تصادم کو روکنے کے لئے آئی جی پولیس پنجاب رائو سردار علی نے پنجاب پولیس کے مزید 1 ہزار جوان اسلام آباد پولیس کے سپرد کر دئیے ہیں۔ اسلام آباد بھیجے جانے والے پنجاب پولیس کے جوانوںکی تعداد 2 ہزار ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں