ڈاکوئوں نے گھر اور شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات اور قیمتی سامان لوٹ لیا


لاہور(وقائع نگار)لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے نقدی،طلائی زیورات،موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔ شاہدرہ میں ریاض کے گھر سے چار لاکھ روپے اور دیگر سامان،باٹا پورمیں نواب سے تین لاکھ روپے اور دیگر سامان،رائے ونڈمیں فیصل سے تین لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون،نواب ٹائون میں اقبال سے تین لاکھ روپے اور موبائل فون،جوہر ٹائون میں علی سے ڈیڑھ لاکھ، سمن آباد میں بلاول سے ایک لاکھ روپے اور دیگر سامان، اقبال ٹائون میں جمال سے 50 ہزار روپے چھین لیے گئے۔ برکی اور ڈیفنس سے 2 گاڑیاں جبکہ سول لائنز، ماڈل ٹائون اور کوٹ لکھپت سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

ای پیپر دی نیشن