سرینگر ہائی وے پر جلسہ‘ جے یو آئی (ف) کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر 


اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی دارالحکومت کی سری نگر ہائی وے پرجے یو آئی(ف) جلسہ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ایڈووکیٹ جنرل نیاز اللہ نیازی کے ذریعے امیر جے یو آئی اسلام آباد امیر مولانا عبدالمجید ہزاروی اور مفتی عبداللہ کے خلاف توہین عدالت کی دائر درخواست میں مئوقف اختیار کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے این او سی کی خلاف ورزی پر جے یو آئی(ف) کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے،17مارچ کو چیف جسٹس اطہر من اللہ کے بنچ نے جلسے رکوانے کی درخواست پر متعدد آبزرویشنز دیں۔ عدالت نے قرار دیا تھا کہ انتظامیہ کے پاس سب معاملات دیکھ کر فیصلہ کا اختیار ہے۔ رپورٹ کے مطابق جے یو آئی(ف) کی ریلی کے لیے سری نگر ہائی وے بلاک کر کے سٹیج بنایا جا رہا ہے۔ شہریوں کے آزادانہ نقل و حرکت، تعلیم اور کاروبار کرنے کے حقوق متاثر ہوں گے۔ جے یو آئی (ف) کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ درخواست میں استدعا کہ گئی ہے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر جے یو آئی ف کے امیر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...