اسلام آباد (وقائع نگار) انتخابی مہم میں شرکت پر وزیراعظم عمران خان کو الیکشن کمشن کی کارروائی پر سٹے آرڈر نہ مل سکا۔ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن ایکٹ میں آرڈیننس کے تحت ترمیم کردی گئی ہے اور اب وزیراعظم ، وزرائ، سپیکر، وزرائے اعلیٰ سمیت عوامی عہدہ رکھنے والوں کو انتخابی مہم میں جانے کی اجازت ہے۔ الیکشن کمشن اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے خلاف قانون وزیراعظم، وزراء کو انتخابی مہم سے روک رہا ہے۔ لہٰذا عدالت الیکشن کمشن کی کارروائی اور نوٹسز کو غیرقانونی قرار دے کر کالعدم قرار دے۔ جسٹس عامر فاروق کی عدالت سے3صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اسد عمر کو الیکشن کمشن کی کارروائی پر سٹے آرڈر نہ مل سکا اور عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو معاونت کیلئے طلب کرلیا، عدالت نے الیکشن کمشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے28 مارچ تک جواب طلب کرلیا، عدالت کی جانب سے نوٹس کے باوجود الیکشن کمشن میں پیش نہ ہونے پر عمران خان اور اسد عمر کو سٹے آرڈربھی نہ ملا۔
انتخابی مہم میں شرکت، وزیراعظم کو الیکشن کمشن کی کارروائی پر سٹے آرڈر نہ مل سکا
Mar 27, 2022