لاہور /نئی دہلی (آئی این پی) پڑوسی ملک بھارت نے گرفتار 6پاکستان ماہی گیروں کو رہا کر دیا ہے۔ گزشتہ ماہ میں پاکستان نے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی حکام نے 6 پاکستانی ماہی گیروں کو رینجرز حکام کے حوالے کر دیا۔ ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر بھارت نے گرفتار کرلیا تھا۔گزشتہ ماہ پاکستانی حکام نے لانڈھی جیل میں قید 20 بھارتی ماہی گیروں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر دیا تھا جنہیں پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ قیدیوں کو بذریعہ واہگہ بارڈر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ماہی گیروں کے سفری اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن نے برداشت کیے۔ گرفتار ماہی گیر لانڈھی جیل میں سزائیں کاٹ رہے تھے۔