اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں کوئی مسئلہ نہیں ہم آئین کے مطابق ہی چلیں گے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی علاقائی سیاست نہیں کرتی عمران خان پر سارا پاکستان اعتماد کرتا ہے انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے ساتھ ہمارا تعلق بہت اچھا رہا ہے نہیں لگتا کہ ہمارے اتحادی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ساتھ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ق لیگ کو بڑھنے کا موقع صرف پی ٹی آئی کے ساتھ ہی میسر آ سکتا ہے مسلم لیگ ق‘ ن لیگ پر کیسے بھروسہ کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے دھرنے کے دوران چینی صدر کے آنے کی افواہ اڑائی گئی ۔ فواد چودھری نے کہا کہ معیشت کے چلتے پہے کے خلاف سازش ہو رہی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں کو ویکلم کرتے ہیں اور اتوار کو تاریخی جلسہ ہوگا عدم اعتماد لاکر اپوزیشن والوں نے اچھا کام کیا اور چوری کے پیسے عدم اعتماد بنانے کیلئے استعمال ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے بعد دوسری بار خارجہ پالیسی آزاد ہے۔ ہم سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے احکامات پر مکمل عمل کریں گے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج عوام سازش کو ناکام بنائیں گے چار منحرف اراکین رابطے میں ہیں اتحادیوں سے رابطہ ہے جلد اچھی خبر آئے گی عوام آج کے جلسے میں چوہوں کو مسترد کر دیں گے دس لاکھ کھلاڑیوں کا اکٹھ درودیوار ہلا دے گا ۔