لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ عرفان محسود نے فرانس اور مصر کے 3ریکارڈ توڑ دئیے۔ وہ بھارت، امریکہ، برطانیہ، فلپائن، عراق، مصر، فرانس سمیت9ممالک کے مختلف ریکارڈز توڑ چکے ہیں۔عرفان محسود نے پہلا ریکارڈ فرانس کے ایریک لیجیون کا توڑا تھا، جس میں ایک منٹ میں ایک پاؤں پر100 پاؤنڈ وزن کے29 پش اپس تھے۔عرفان محسود نے100 پاؤنڈ وزن کیساتھ ایک پاؤں پر41پش اپس کیے، انہوں نے دوسرا ریکارڈ مصر کے محمود ایوب کا توڑا جس میں ایک منٹ میں100 پاؤنڈ وزن کیساتھ61 جمپنگ جیکس کا ریکارڈ قائم کیا گیا تھا۔عرفان محسود نیایک منٹ میں100پاؤنڈ وزن کیساتھ81 جمپنگ جیکس کیے، عرفان محسود نے تیسرا ریکارڈ مصر کے احمد ابراہیم عثمان کا توڑا جس میں ایک منٹ میں ایک پاؤں پر80پاؤنڈ وزن کیساتھ50 پش اپس کا ریکارڈ تھا۔عرفان محسود نے1منٹ میں ایک پاؤں پر80پاؤنڈ وزن کیساتھ57 پش اپس کیے، عرفان محسود واحد اتھلیٹ ہیں جنہوں نے پش اپس کیٹگری میں26ورلڈ ریکارڈز بنائے۔عرفان محسود مجموعی طور پر اب تک 49گنیز ورلڈ ریکارڈ بناچکے ہیں جن میں9ممالک میں بنائے گئے ریکارڈز شامل ہیں۔