حوثی باغیوں کے جدہ ، جازان پر حملے ، پاکستان کی شدید مذمت

جدہ/ اسلام آباد (امیر محمد خان سے+ خبر نگار+ نیوز ایجنسیاں) سعودی عرب کے شہر جدہ میں جازان صوبہ میں ایک آئل ڈپو میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جبکہ یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ آگ ان کے میزائل‘ ڈرون حملوں میں سے ایک کی وجہ سے بھڑکی، سعودی حکومت کی جانب تصدیق کی گئی خیال رہے کہ یہ واقعہ ایسے موقع پیش آیا ہے جب جدہ میں تاریخ میں دوسری بار سعودی عریبین گراں پری فارمولا ون ریس کاآغاز اتوار سے ہونے والا ہے۔ گہرے سیاہ بادل اٹھنا شروع ہوئے جو کہ 7 میل دور سے بھی دیکھے جا سکتے تھے۔ پاکستان نے حوثی  سعودی عرب کے مختلف حصوں میں شہری علاقے اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلئے ڈرون اور میزائل حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا سعودی عرب اور خطے کے امن و سلامتی کے لئے بھی خطرہ ہیں۔ سلامتی اور جغرافیائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی اور اس کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ تیل کی تنصیبات پر دہشتگرد حملوں کے بعد شہری دفاع اور فائر بریگیڈز کی 50 ٹیمیں آگ پر قابو پانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ امریکا  نے بھی سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ سعودی وزارت توانائی حکام  کے مطابق جدہ کے شمال میں واقع پٹرولیم مصنوعات کی ڈسٹری بیوشن کے مذکورہ مرکز کو جمعہ 25 مارچ کو شام 5:25 پر راکٹ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ اسی طرح جازان صوبے میں بھی "المختارۃ" سٹیشن پر بھی شام 5 بجے راکٹ داغا گیا۔  آئی این پی کے مطابق  کشمیریوں سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 120 جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت 112 ڈالر ہو گئی۔ ادھر امریکی سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا۔  سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری متاثر ہو ئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 1957 ڈالر ہو گئی۔ کرپٹو کرنسی بٹ کوائن  اور ایتھرئیم  کی قدر میں کمی، بٹ کوائن کی قدر 57 ڈالر کی کمی سے 44 ہزار 279 ڈالر ہو گئی۔ ایتھرئیم کی قدر 2 ڈالر کی کمی سے  تین ہزار ایک سو ڈالر ہو گئی۔

ای پیپر دی نیشن