اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) حکومت نے ادارہ جاتی اصلاحات کی سفارش پر گذشتہ سال گریڈ1تا16کی 2757کی آسامیاں ختم کیں ۔ اس حوالے سے وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی میں اپنا جواب جمع کرادیا ہے ان کہنا ہے یہ آسامیاں ایک سال سے خالی تھیں جنہیں ختم کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ختم کی گئی 2757 آسامیوں میں کہ پاکستان پوسٹ کی 2646آسامیوں،یہ آسامیاں محکمہ کو ڈیجیٹلائز کرنے کے سبب خالی ہوئیں تھیں جنہیں ختم کیا گیا۔وزارت بین الصوبائی رابطہ کی 39وزارت مذہبی امور 1اور وفاقی تعلیمی بورڈ کی 28آسامیاں ختم کی گئیں ہیں،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی 20قومی کونسل سماجی بہبود کی 8آسامیوں سمیت پبلک ایڈمنسٹریشن تحقیقی سینیٹرز کی 15آسامیاں ختم کی گئیں ہیں۔واضح رہے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں کو ملازمین کی تعداد کام کی نوعت اور خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے لیٹرز لکھے تھے جس کی روشنی میں مذکورہ آسامیاں ختم کی گئیں ۔