اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماء سنیٹرز پلوشہ خان اور روبینہ خالدنے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے اسلام آباد کی سڑکوں پر خون خرابہ کرانے کی سازش ہو رہی ہے،اس میں ملکی عناصر بھی ملوث ہونگے،وفاقی وزرا ء کی جانب سے خودکش حملوں کی دھمکیاں ا ٓرہی ہیں، جن ممالک سے تحریک انصاف کے لئے غیر ملکی فنڈنگ آئی وہیںسے 10 لاکھ لوگوں کالانے کا خرچہ بھی آرہا ہے،آپ کے پیچھے بھارت اور اسرائیل کی فنڈنگ ہے،مودی کو کشمیر دیتے وقت،ائی ایم ایف کے سامنے جھکتے وقت اور اسٹیٹ بنک آئی ایم ایف کے حوالے کرتے وقت آپ نے ’ایبسلوٹلی ناٹ‘کیوں نہیں کہا؟اوآئی سی کے اعلامیئے میںکشمیر اور فلسطین کا ذکر تک نہیں تھا،قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف چلائی جانیوالی ہرزہ سرائی کی مہم کی مذمت کرتے ہیں۔میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوکی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ اسلام آباد کی سڑکوں پر خون خرابہ کرانے کی سازش ہو رہی ہے،اس دنگا فساد کروانے میں ملکی عناصر یا غیر ملکی عناصر ملوث ہونگے،اللہ نہ کرے کہیں ہمارے ایٹمی اثاثوں کی طرف ان کی میلی نظر نہ ہو۔
اسلام آباد کی سڑکوں پر خون خرابہ کرانے کی سازش ہو رہی:پلوشہ خان
Mar 27, 2022