راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں اسلام آباد میں سیاسی جلسوں کے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیااجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل ، آئی جی پنجاب رائو سردار علی خان سمیت ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم اور سنیئر افسر شریک تھے جلسوں کے قافلوں کی سکیورٹی اور کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی ہدایات جاری کی گئیں صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی انتظامیہ اور پولیس شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رینجرز کو طلب کیا جا سکتا ہے اجلاس میں پولیس، ضلعی افسروں اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ چھٹی پر گئے ملازمین فوری طور پر متعلقہ محکموں میں رپورٹ کریں تمام اضلاع کے ڈی پی اوز موبائل اینٹی رائٹ فورس کو متحرک کریں ۔