فرینکفرٹ میںٹیکس ٹیکسٹائل سمر اسپیشل کا بیک وقت آغاز ہوگا

کراچی(کامرس رپورٹر)21 سے 24 جون تک فرینکفرٹ میںتجارتی میلے کی جوڑی ٹیکس ٹیکسٹائل اورٹیکس پروسس اور منفرد طور پرٹیکس ٹیکسٹائل سمر اسپیشل کا بیک وقت آغاز ہوگا، ہر ایک وسیع عالمی پروڈکٹ سپیکٹرم اور تکنیکی ٹیکسٹائل، ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری اور شعبوں میں تازہ ترین رجحانات پیش کرے گا۔اس حوالے سے مشترکہ بین الاقوامی پریس کانفرنس 6اپریل کو دوپہر ایک بجے لائیو سٹریم کے ذریعے ہوگی جس میں پروڈکٹ رینج،  خصوصی تھیمز اور ٹیکسٹائل ویلیو چین کے ساتھ تین تجارتی میلوں کی ہم آہنگی کے بارے میں تفصیلات دی جائیں گی جبکہ تکنیکی ٹیکسٹائل میلوں کی ڈیجیٹل توسیع بھی پیش کی جائے گی ۔پریس کانفرنس کے مقررین میں ایگزیکٹو بورڈ آف ڈائریکٹرز، میسے فرینکفرٹ کے رکنDetlef Braun ،نائب صدر ٹیکسٹائل اینڈ ٹیکسٹائل ٹیکنالوجیز، میسے فرینکفرٹ اولاف شمٹ،ٹیکس ٹیکسٹائل اورٹیکس پروسس مائیکل جینیک،آئیون سیفرٹ اوردیگر  پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن