کراچی (کامرس رپورٹر)گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر، پانڈ، یورو اور ریال کی قیمت ریکارڈ بلند ترین سطح پر دیکھی گئی۔21مارچ سے 25مارچ تک کے کاروباری ہفتے کے دوران بھی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی کرنسی کی بے قدری کا سلسلہ جاری رہا۔گزشتہ ہفتے کے اختتام تک انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 20پیسے کا اضافہ ہوا اور اس 181روپے 78 پیسے پر بند ہوا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ ایک روپے 30 پیسے بڑھ 183 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ڈالر کی طرح برطانوی پانڈ کی پرواز بھی اونچی رہی، انٹر بینک میں ایک پانڈ کی قیمت 2 روپے 70 پیسے بڑھ کر 239روپے 89 پیسے ہوگئی۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں برطانوی پانڈ کی قدر 3روپے بڑھ کر 240 روپے 50 پیسے ہوگئی۔ڈالر اور پانڈ کی طرح کئی یورپی ممالک کی مشترکہ کرنسی یورو بھی روپے کے مقابلے میں مزید تگڑی ہوگئی۔25 مارچ کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران انٹر بینک میں یورو کی قدر ایک روپے 69 پیسے اضافے کے ساتھ 200 روپے 47 پیسے ہوگئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر ایک روپیہ بڑھ کر 201 روپے ہوگئی۔اسی طرح گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں سعودی ریال کی قدر 33پیسے بڑھ کر 48 روپے 46 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 75 پیسے بڑھ کر 48 روپے 75 پیسے ہوگئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکانٹ خسارہ اور مہنگائی بڑھنے جیسے معاشی چیلینجز مارکیٹ پر اثرانداز رہے، بیرونی ادائیگیوں کے دبا کی وجہ سے زرمبادلہ ذخائر میں کمی سے ڈالر کی رسد کم رہی، جو ڈالر کی اونچی اڑان کا باعث رہی، اس کے علاوہ خام تیل کی قیمت میں دوبارہ اضافے سے ڈالر کی قدر مضبوط ہوئی۔
گزشتہ ہفتہ غیر ملکی کرنسیوں کی قدرمیں ریکارڈ تیزی
Mar 27, 2022