کراچی (اسپورٹس رپورٹر)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے مردوں کے بعد اب خواتین کی بھی انڈین پریمیئر لیگ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ویمنز ایڈیشن کا انعقاد آئندہ سال کرانیکا منصوبہ رکھتا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ساروو گنگولی نے بورڈ کی سالانہ میٹنگ میں آئی پی ایل کے نئے ایڈیشن کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے