مقبوضہ بیت المقدس(آئی این پی )سفاک صہیونی فوجیوں نے فلسطینی بچے پر پوری مشین گن خالی کردی‘نادر کے جسم میں 12 گولیاں لگیں بچے کا جسم ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا‘ سرمیں گولیاں مارے جانے سے اس کا دماغ پھٹ گیا‘بچے نے موقع پر ہی جام شہادت نوش کر لیا ۔ اسرائیل کے کثیر الاشاعت عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے ایک رپورٹ میں 25مارچ کو غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں ایک بچے کو بے دردی کے ساتھ شہید کیے جانے کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔عبرانی اخبار نے شہید فلسطینی بچے کی شہادت کے مناظر کو المناک اور خوفناک قرار دیا۔ اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نہتے 16 سالہ فلسطینی بچے نادر کے جسم میں 12 گولیاں ماری گئیں۔ اس طرح بچے کے جسم پر پوری مشین گن خالی گئی جس کے نتیجے میں بچے کا جسم ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔ سرمیں گولیاں مارے جانے سے اس کا دماغ پھٹ گیا۔