سری لنکا میں معاشی بحران برقرار ڈالر280سے بڑھ کر 290کاہوگیا

Mar 27, 2022

کولمبو(این این آئی)سری لنکا میں معاشی بحران برقرار ہے، اشیائے ضروریہ کی کمی پر حکومت کے خلاف احتجاج بھی کیا جارہا ہے جبکہ موجودہ حالات میں دو اخبارات نے اشاعت بند کرنے کا اعلان کردیا ،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک ڈالر 290 سری لنکن روپے سے بھی مہنگا ہوگیا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے باعث ملک میں کاغذ برآمد کرنا بھی مشکل ہوگیا۔رپورٹس کے مطابق موجودہ حالات میں دو اخبارات نے اشاعت بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مزیدخبریں