مخالفین عمران کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتے ، اسلام آباد جلسہ خیر اور شر کی جنگ بن چکا : عثمان بزدار 

Mar 27, 2022

لاہور+کمالیہ (نیوز رپورٹر+نامہ نگار) وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات کی جس میں پنجاب میں ہیلتھ کیئر معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے جاری پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعلیٰ نے صوبہ بھر میں جاری ہیلتھ پراجیکٹس جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ فیروزپور روڈ جناح ہسپتال اور سروسز ہسپتال میں نئے ایمرجنسی بلاک اور ٹراما سنٹرز بن رہے ہیں فیروز پور روڈ اور جناح ہسپتال کے نئے ایمرجنسی بلاک  و ٹراما سنٹرز پر کام کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ سروسز ہسپتال میں نئے ایمرجنسی بلاک اور ٹراما سنٹر کا جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام پر 400 روپے خرچ کئے جا رہے ہیں 31 مارچ تک پنجاب کا ہر خاندان صحت کارڈ سے 10 لاکھ سالانہ مفت علاج کی سہولت سے مستفید ہو گا یونیورسٹل ہیلتھ انشورنس پروگرام تحریک انصاف کی حکومت کا تاریخ ساز فلاحی اقدام ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر اضلاع کے ہسپتالوں اور طبی مراکز صحت کے زیر تکمیل منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے اور مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور ہیلتھ پراجیکٹس میں شفافیت اور معیار کو مدنظر رکھا جائے۔ علاوہ ازیں عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا جلسہ مافیا کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا وزیراعظم عمران خان کی کال پر ملک بھر سے لاکھوں کارکن اسلام آباد کا رخ کر رہے ہیں اسلام آباد کا جلسہ خیر اور شر کی جنگ بن چکا ہے قوم جانتی ہے کہ وزیراعظم عمران خان سچے لیڈر ہیں پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ کھرا کون ہے اور کھوٹا کون؟ مخالفین وزیراعظم عمران خان کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتے کپتان کے ساتھ ہم سب چٹان کی طرح کھڑے ہیں کپتان ہر بحران سے سرخرو ہوکر نکلا ہے اور وطن عزیز کو درست سمت کی جانب گامزن کیا ہے عوام وزیراعظم عمران خان کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ عثمان بزدار سے کمالیہ میں وفاقی وصوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی نے ملاقات کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کمالیہ سمیت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی وزیراعلیٰ نے کہا کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 22 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے لائے گئے ہیں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 407 جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر 5 ارب روپے لاگت آئے گی کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے 171 پراجیکٹس پر ایک ارب 30 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

مزیدخبریں