لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ بے روزگاری نفرت جھوٹ مکائو کا دن آ گیا ہے، عمران نیازی عوام آج ایک جھوٹے منافق نالائق نااہل چور کا استعفی لینے آ رہی ہے، مہنگائی مکائو مارچ پر عوام کے نام پیغام میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آج عوام اپنے حق اور روزگار ، اپنی روٹی اور دوائی کے لیے نکلے مہنگائی ، بے روزگاری نفرت جھوٹ مکائو کا دن آ گیا ہے، آٹا چینی بجلی گیس دوائی روزگار چوروں اور کشمیر فروشوں سے نجات کا دن آ گیا ہے، عوام کے حق کے ساتھ کھڑے ہونے کا دن آ گیا ہے، عوام ظالم، کرپٹ اور نالائق ٹولے کی گرتی دیوار کو آخری دھکا دینے کا ثواب کمائیں، کھربوں روپے کی غیرقانونی فنڈنگ کھانے والا کا یوم حساب آگیا ہے، جس نے غریبوں کی روٹی، روزگار، کاروبار، سکون چھین لیا، اس سے اقتدار چھین لیں۔