کراچی (نیوز رپورٹر) کنوینئر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 2013ء میں کراچی کے امن کا بہانہ بنا کرشہر کو نشانہ بنایا گیا مگر ہمیں ڈرانے اور دھمکانے والے ہاتھ اورسازشیں ناکام ہوئیں۔ ان خیالات کا اظہار کنوینئر ایم کیو ایم پا کستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے آل سندھ ویلفیئر ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام نارتھ ناظم آباد کے مقامی بینکوئٹ میں سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خوف کا راج ہو تو پہلے خوف پھر نفرت ملتی ہے۔ سندھ بدعنوانی میں سب سے زیادہ متاثر ہے۔ پی ٹی آئی نے جو مطالبات پورے کیے ہیں وہ سابق ادوار سے زیادہ ہیں۔ شاہد خاقان کے دور میں بھی اچھا کام ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام نظر آرہا ہے مگر ہمیشہ ہوتا ہے، چہروں کی تبدیلی سے حالات میں تبدیلی نہیں آئے گی۔ نیت کی تبدیلی سے حالات بہتر ہوں گے۔