عوام نہ نکلے تو کرپٹ حکمران پورا پاکستان کھا جائے گا: شہباز شریف

اسلام آباد(خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ کرپٹ حکمران اپنی ڈوبتی سیاست کیلئے عوام کوگمراہ کر رہا ہے۔ ساڑھے تین سال سے قوم سے جھوٹ پہ جھوٹ بولنے والا اب نئے جھوٹ بول رہا ہے عوام اسے مسترد کریں۔ شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ  عوام جان لیں ان کا حق موجودہ کرپٹ نالائق حکمران کھا گیا۔ عوام نکلے تو پورا پاکستان کھا جائے گا۔ مہنگائی سچ ہے، کرپشن ایک سچ ہے اور نالائقی ایک سچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی مکاؤ مارچ ملک سے نالائقی، نااہلی، کرپشن، مہنگائی جیسے مسائل کے خاتمے کی تحریک کا آغاز ہے۔ مہنگائی مکاؤ مارچ عوام کو ہر روز کی مہنگائی سے نجات دلائے گا عوام سے مہنگائی مکاؤ مارچ میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام گھروں سے نکل کر جھوٹے حکمرانوں پر ثابت کر دیں کہ ان کی چالاکیاں اب نہیں چلیں گی۔ قائد محمد نوازشریف کی کال پر سب اپنے گھروں سے نکلیں اور مہنگائی کا عذاب نازل کرنے والوں کو آخری دھکا دیں۔ ملک آج جن سنگین مسائل، خطرات اور خدشات میں گھرا ہوا ہے ان سے نجات میں عوام کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...