کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکمران اور اپوزیشن ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے میں مصروف ہیں ،مہنگائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی غریبوں کے مسائل کون حل کریگا ،حکمران واپوزیشن عوامی ایشوز حل کرنے کیلئے یکجا کیوں نہیں ہوتے غریب پس رہا ہے ،رمضان المبارک سے قبل گھی ،چاول سمیت 25اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک عمل ہے ،پوری دنیا میں مذہبی تہوار پر روزمرہ استعمال ہونیوالی اشیاء سستی ہوتی ہیں ،حکمرانوں کے بس میں مہنگائی کنٹرول کرنا نہیں تو عوام کو جواب دیں جھوٹے دعوئوں سے تسلی نہ دیں ،عوام مہنگائی وبے روزگاری سے شدیدپریشان حال ہیں ،رمضان المبارک سے قبل مہنگائی حکومتی دعوئوں کی قلعی کھل گئی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے مہنگائی ختم کرنے کیلئے جھوٹے دعوئوں اور وعدوں پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے ،حکمران یاد رکھیں عوام طاقت کا سرچشمہ ہیں عوام نے محاسبہ شروع کیا تو حکمران طبقہ کیلئے بہتر نہیں ہوگا ،،پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے حکمرانوں کو تمام جماعتوں سے مشاورت کرنا ہوگی ،آئی ایم ایف کے قرضوں کا بوجھ غریب کو اٹھانا پڑرہا ہے ،مہنگائی سے غریب کو شدید ذہنی دبائو کا سامنا ہے ،سفید پوش افراد مہنگائی وبے روزگاری کے سبب خود کشی کررہے ہیں ،مہنگائی کو روکنے کیلئے سیاسی ومذہبی جماعتوں کو اجتماعی طورپرقومی فیصلے کرنا ہونگے ،مہنگائی کو کنٹرول نہیں کیا گیا تو عوام کے ساتھ احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ،عوام ،تاجروں ،صنعتکاروں کے پیٹ پر پائوں رکھ کر معیشت کو مستحکم نہیں کیا جاسکتا ، ملک کی معیشت کو کھوکھلا غریب عوام نے نہیں بلکہ اقتدار کے مزے لینے اور سرمایہ دارانہ نظام نے کیا ہے ،معیشت کے عدم استحکام کی سزا غریبوں کو کیوں دی جارہی ہے ۔
بے روزگاری ومہنگائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ،ثروت اعجاز قادری
Mar 27, 2022