کراچی (نیوز رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)کے سیکریٹری جنرل عارف اعظم نے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر لیاقت آباد سے آئے سماجی تنظیم کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ شہر قائدکے ساتھ دہرا نظامِ قانون اورکی جانے والی ناانصافیوں کے خاتمے کیلئے بلدیاتی الیکشن سے قبل حقائق پر مبنی مردم شماری اور لسانیت سے پاک حلقہ بندیوں کے بغیر شفاف شفاف الیکشن کا انعقاد اور دعوے کسی طور سچ ثابت نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں نفوس کی صحیح گنتی کا نہ ہوناتمام مسائل کی جڑ ہے جبکہ مردم شمادی میں کی جانے والی ردوبدل کے باعث کراچی ناصرف اقتدار میں ملنے والی اصل نمائندگی سے محروم ہے بلکہ آبادی کے تناسب سے این ایف سی ایواڈ سے ملنے والے وسائل سے محروم رکھنے کی حکومتی سازش ہے۔ عارف اعظم نے کہا کہ ہم کراچی کے ساتھ اس غیر منصفانہ سلوک کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ این ایف سی ایوارڈ جو آبادی کے تناسب سے تقسیم کئے جاتے ہیں اس میں کراچی کو اسکی آبادی کے حساب سے جائز حق ملنا چاہیے، ہم کسی سے کچھ مانگنے کی بجائے این ایف سی ایوارڈ میں اپنے اس حصے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
شہر قائد کے ساتھ دہرے نظام کا خاتمہ ناگزیر ہے، عارف اعظم
Mar 27, 2022