فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم کے بنیر پر سیاہی لگانے والے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ سلیمان کے بینر پر سیاہی لگانے کی موبائل فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی۔ جس میں ملزم کو وزیر اعظم کے بینر پر سیاہی لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔ سٹی تاندلیانوالہ پولیس نے ملزم کو حوالات میں بند کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔