بلوچستان کے سینئر وزیر ظہور  بلیدی کابینہ سے فارغ

Mar 27, 2022


کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی سے قلمدان واپس لے کر انہیں کابینہ سے فارغ کردیا گیا۔محکمہ نظم ونسق کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق میر ظہور بلیدی سے سینئر صوبائی وزیر کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔ظہور بلیدی کو کچھ روز قبل صوبائی وزیر منصوبہ بندی کے عہدے سے بھی ہٹایا گیا تھا۔میر ظہور بلیدی اپوزیشن کو 30ارب کے فنڈز دیے جانے پر وزیراعلی بلوچستان سے ناراض تھے۔

مزیدخبریں