لاہور(خصوصی نامہ نگار )ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید انسٹی ٹیوٹ کاپہلاسالانہ کانووکیشن آج دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں منعقدہوگا جس میں مختلف یونیورسٹیزکے وائس چانسلرز،مدارس کے ناظمین شریک ہونگے،60کے قریب طلبہ کو سند فراغت سے نواز جائے گا۔ ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطابق سالانہ کانوووکیشن کی صدارت شیخ الحدیث مفتی انورالقادری کرینگے ،جامعہ نعیمیہ کے پرنسپل ڈاکٹرراغب حسین نعیمی خطبہ استقبالیہ دیں گے۔