ن لیگ ،پیپلز پارٹی سرٹیفائیڈ کرپٹ جماعتیں  ہیں: محمود الرشید 

Mar 27, 2022


لاہور (نیوز رپورٹر)وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی جیسی سرٹیفائیڈ کرپٹ جماعتیں اپنی کرپشن چھپانے اور بچانے کیلئے وزیراعظم  کیخلاف اکٹھی ہو گئی ہیں۔  لیکن عمران خان تمام کرپشن کنگز کو سیاسی انجام تک پہنچائیگا ،ان سب لٹیروں کا خاتمہ عمران خان کے ہاتھوں لکھا ہے۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے تحریک عدم اعتماد بری طرح ناکام ہو گی اور صرف چند دن میں ساری اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کو کوستی اور سر پیٹتی نظر آئیں گی۔اپنے ایک بیان میں میاں محمود الرشید نے کہا کہ ماضی میں ایک دوسرے کے خون کی پیاسی سیاسی جماعتوں کے اپنے بڑوں کی کرپشن بچانے کے لئے اکٹھا ہونا ساری قوم حیرانی سے دیکھ رہی ہے - ایک دوسرے کی شکل نہ دیکھنے کے روادار سیاسی مخالفین اور کرپشن کنگز اپنی لوٹ مار بچانے کے لیے اکٹھا ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں لیکن یہ غیر فطری گٹھ جوڑ بہت  جلد اپنے سیاسی انجام تک پہنچنے والا ہے۔ میاں محمود الرشید نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کو اپوزیشن کی بلیک میلنگ اور دباؤ کو کسی خاطر میں نہ لانے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ھیں۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے پچھلے 40سال سے ملک میں تماشہ لگا رکھا تھا۔اربوں روپوں کی لوٹ مار کے بعد یہ  پھر عوام کو جھانسہ دے کر اقتدار میں آجاتے تھے اور ایک دوسرے کی کرپشن پرپردہ ڈالتے تھے۔ ان کی کرپشن اور بدعنوانیوں کو پی ٹی آئی نے عوام کے سامنے آشکار کیا ہے۔

مزیدخبریں