کوئٹہ (بیورورپورٹ )پاک جاپان فرینڈ شپ سوسائٹی کوئٹہ نے جاپان قونصلیٹ کراچی کے تعاون سے کوئٹہ میں جاپانی کیلنڈروں کی نمائش کا اہتمام کیا ہے جس کی افتتاحی تقریب 27مارچ کو شام چار بجے پاک جاپان کلچر سنٹر جناح ٹاؤن میں ہوگی۔ مہمان خصوصی وائس چانسلر بیوٹمز فارق احمد بازئی ہوں گے جبکہ سید ندیم شاہ اعزازی قونصل جنرل آف جاپان کوئٹہ اور سید فیروز شاہ صدرپاک جاپان فرینڈ شپ سوسوائٹی کوئٹہ بلوچستان بھی تقریب میں موجود ہوں گے۔نمائش میں مختلف موضوعات کے کیلنڈر نمائش میں رکھے جائیں گے جن میں جاپانی ثقافت، تاریخ، تفریحی و تاریخی مقامات، سرکاری و نیم سرکاری اداروں اور جاپان کلچر کے ہر شعبہ سے کیلنڈر نمائش میں رکھے جائیں گے نمائش تین روز تک صبح گیارہ سے شام چار بجے تک جاری رہے گی۔