کامونکی(نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک میں پائیدار امن کے قیام اور ملکی معیشت کی مضبوطی کی خواہاں ہے اور یہی جماعت ہے جو اپنے دور اقتدار میں میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک میں امن لائی اور ملکی معیشت کو مضبوط کیا ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ(ن) برطانیہ شاہد رفیق اعوان نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ پوری قوم جانتی ہے کہ میاں نواز شریف کے ہاتھ صاف ہیں انہیں جعلی مقدمات میں پھنسایا گیا ہے ملک پر مہنگائی،افراتفری اور بے روزگاری نے پنجے جمالئے ہیں حکومت کرنا عمران خان کے بس کا روگ نہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے قوم کو سوائے مایوسی کے کچھ نہیں دیا مسائل کی بہتات ہے اور قومی وسائل کو ضائع کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ ملک کو سنوارنے کالالچ دیکر 4سال میں ہی بیڑہ غرق کرنے والوں کے دن گنے جاچکے۔