مسیحیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے :کامران مائیکل

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)آل پاکستان پاسٹرز الائنس کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر قیصر شہزاد کی طرف سے مسیحی لیڈر شپ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل نے کی، سیمینار میں نیشنل کوآرڈینیٹر پاسٹر اسلم غوری، پاسٹر روکس ایم بھٹی، پاسٹر پیٹرک جنگ بہادر، چوہدری اشرف نور، میجر فہیم اصغر، پاسٹر اسلم مسیح، پاسٹر سلیم یوسف، پاسٹر عاشر اشرف، پاسٹر احسان، عزیز اختر، ناظم اشرف، تصور مسیح و دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل نے کہا کہ مسیحی برادری وطن عز یز پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کی داعی و ملکی مفادات کی محافظ ہے جس کی قیادت نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کی خاطر بھرپور کردار ادا کیا ہے،پاکستان کی بنیادوں میں ہمارے آباؤ اجداد کا خون شامل ہے تحریک پاکستان سے لیکر تکمیل پاکستان تک مسیحی برادری کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، مسیحی برادری کو درپیش مسائل کے حل کی خاطر ہم اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن