آواز کی لہروں سے 10 منٹ میں گردوں کی پتھری توڑنے کا تجربہ کامیاب

Mar 27, 2022


واشنگٹن(نیٹ نیوز) پہلی مرتبہ تبدیل شدہ الٹرا ساؤنڈ کی مدد سے صرف 10 منٹ میں پتھروں کو توڑنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔چھوٹے حیطے (لو ایمپلی ٹیوڈ) اور بلند فریکوئنسی کی الٹراساؤنڈ امواج، لیتھوٹرپسی کے مقابلے میں قدرے تیزی اور کم تکلیف سے پتھریوں کوچکنا چور کرنا ممکن ہے اور ابتدائی تجربات بہت امید افزا ثابت ہوتے ہیں۔ اس طرح ٹوٹی ہوئی پتھریاں کسی تکلیف کے بغیر پیشاب سے خارج ہو جاتی ہیں۔ نئی تحقیق سے یہ کام صرف دس منٹ میں ہو جاتا ہے اور مریض کو بے ہوش کرنے کی ضرورت پیش نہیںآتی۔ جب مریضوں پر آزمایا گیا تو بہترین نتائج برآمد ہوئے۔ اگلے مرحلے پر اسے مزید لوگوں پر آزمایا جائے گا۔

مزیدخبریں