شیخ رشید کی گیڈر بھبھکیوں کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، اسلم غوری 

Mar 27, 2022


اسلام آباد(خبر نگار)وزیر داخلہ شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے مرکزی ترجما ن جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی گیڈر بھبکیوں کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں شیخ رشید جے یو آئی جلسے سے متعلق غلط بیانی اور جھوٹ بول رہے ہیں شیخ رشید غیر ذمہ داری اور حالات کو دانستہ خراب کررہے ہیں شیخ رشید دھمکیاں نہیں دے رہا اپنی قیمت بڑھا رہے ہیں ،اپوزیشن پارٹیاں منہ نہیں لگا رہیں شیخ رشید حالات خراب کرکے نیازی سرکار کی زلت آمیز شکست کا سبب بن رہے ہیں ۔

مزیدخبریں