جنوبی کے شہر پنجگور کی کھجوروں کی پرموشن ،برانڈنگ کا آغاز

لاہور(کامرس رپورٹر ) جنوبی بلوچستان کے شہر پنجگور کی کھجوروں کی پرموشن اور برانڈنگ کا آغاز ہو گیا۔جنوبی بلوچستان کے شہر پنجگور میں کھجوروں کی ریکارڈ پیداوار ہوتی ہے اور پنجگور کی کھجوروں کی برانڈنگ پنجاب کے مختلف علاقوں میں جاری ہے۔کھجور کا برانڈنگ ٹائٹل ’’تمرپنجگور‘‘  ہے۔بلو چستان  میں کھجور کے کاشتکاروں نے کہا کہ بلو چستان کی کھجور کو پذیرائی کی ضرورت ہے۔حال ہی میں پنجگور میں کولڈ سٹوریج کی سہولت قائم کی گئی ہے تاکہ کھجوروں کو محفوظ کیا جائے اور مناسب نرخوں پر بیرون ملک برآمد کہا جائے۔بتایا گیا ہے کہ شہر میں کھجوروں کو محفوظ رکھنے کے لیے کولڈ سٹوریج کی سہولت کا فقدان ہے جس کے نتیجے میں کھجور کی پیداوار کا بڑا حصہ سرحد پار سستے داموں برآمد کیا جاتا تھا۔ پنجگور کے عوام کی مدد کے لیے پنجگور (بلوچستان) کی کھجور کی صنعت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ کھجوروں کی پرموشن اور برانڈنگ جاری ہے امید کی جا رہی ہے کہ کھجوروں کو’’تمر پنجگور‘‘ کا برانڈنگ ٹائٹل دینے سے ان کھجوروں کی بہتر مارکیٹنگ ہو گی جس سے انکی ایکسپورٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن