رحیم یارخان،احسان پور(کرائم رپورٹر، ڈسڑکٹ رپورٹر،نمائندہ نوائے وقت)قتل یاخودکشیاں، نوجوان اور معمر شخص کی درختوں سے لٹکی نعشیں برآمد تفصیل کے مطابق گزشتہ روز کوٹ کرم خان کے رہائشی24سالہ عبدالقیوم کی بستی غوث پور مدرسہ کلیۃ السلام سے ملحقہ قبرستان سے درخت سے لٹکی ہوئی دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کواطلاع دی،جس نے موقع پر پہنچ کر مدرسہ کے طالب علم عبدالقیوم کی نعش کو تحویل میں لے کر موقع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی، جبکہ دوسرا واقعہ نواحی علاقہ ٹھل حسن میں پیش آیاجہاں55سالہ محمدایوب کی باغ میں آم کے درخت سے لٹکی ہوئی نعش کودیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کواطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر محمد ایوب کی نعش کوتحویل میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کے بعد نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی، اس موقع پر ورثاء نے بتایا کہ 55سالہ محمدایوب کاذہنی توازن درست نہ تھا، جبکہ 24سالہ عبدالقیوم کی لٹکی ہوئی نعش کو بھی خودکشی قراردیاجارہاہے۔