اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس انعام غنی نے موٹروے سروس ایریاز میں فراہم کردہ سہولیات، اشیائے خوردنوش، ورکشاپس وغیرہ میں زائد قیمتوں کی وصولی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تمام زونل و سیکٹر کمانڈرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ زائد قیمتوں کی وصولی کے رجحان کی روک تھام یقینی بنائیں۔