سری لنکن شہری قتل کیس‘ 2 گواہوں پر جرح مکمل‘ مزید 28 مارچ کو طلب 

Mar 27, 2022


لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مقامی عدالت نے سانحہ سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کو قتل کرنے اور جلانے کے کیس میں مزید دو گواہان پر جرح مکمل کر لی۔ دیگر گواہان کو 28مارچ کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جرح کے لئے طلب کر لیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی خاتون جج نتاشہ نسیم نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمہ کی سماعت کی۔ مقدمہ کے کل 24 گواہان پر جرح مکمل کی جا چکی ہے۔ سینئرسپیشل پراسکیوٹر عبدالرئوف وٹو کی سربراہی میں پانچ رکنی پراسکیوشن ٹیم ٹرائل میں عدالت کی معاونت کررہی ہے۔ پراسکیوشن نے 40 چشم دید گواہوں کو چالان کا حصہ بنایا ہے۔ 10 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج چالان کا حصہ ہے۔ 55 ملزمان کے موبائل فون سے ملنے والی ویڈیوز بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

مزیدخبریں