یاسر حسین اور میرے درمیان جو ہوا، وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، نوشین شاہ

Mar 27, 2022

کراچی (پی پی آئی)ماڈل و اداکارہ نوشین شاہ نے کہا ہے کہ ان کے اور یاسر حسین کے درمیان شادی میں شرکت کے معاملے پر جو ’تنازعہ‘ ہوا، وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔اداکارہ نے ’اعتراف کیا کہ دونوں نے مذکورہ معاملے پر کھل کر باتیں کیں مگر یہ سب کچھ نہیں ہونا چاہیے تھا۔یاسر حسین نے  ایک پروگرام ’ میں انکشاف کیا تھا کہ ماڈل و اداکارہ نوشین شاہ بن بلائے ہی ان کی شادی میں پہنچ گئی تھیں۔یاسر حسین نے اپنی شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا تھا کہ انہوں نے شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے محض 170 افراد کو مدعو کیا تھا تاہم تقریب میں 200 افراد آگئے تھے۔نوشین شاہ کا کہنا تھا کہ ہر انسان کو ہر بات کا مسئلہ بھی نہیں بنانا چاہیے اور وہ مانتی ہیں کہ ان کے اور یاسر حسین کے درمیان جو کچھ ہوا، وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔پروگرام میں بات کرتے ہوئے نوشین شاہ نے ماضی میں ایک شو میں عامر لیاقت کے ساتھ تلخ کلامی ہوجانے کے معاملے پر بھی بات کی۔

مزیدخبریں