اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زیبر نے ایک بار پھر حکومت کو حاصل ارکان کی حمایت کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ عمران خان اکثریت کھوچکے ہیں کیونکہ انہیں 172 ارکان کی حمایت حاصل نہیں ہے۔سابق گورنر سندھ نے دعویٰ کیا کہ حکومت کے پاس 140 ارکان سے بھی کم لوگوں کی حمایت باقی رہ گئی ہے۔مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے سے متعلق سوال پر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ اس کا فیصلہ دونوں جماعتوں کی قیادت کرے گی۔محمد زبیر کا کہنا تھا کہ اس بارے میں کچھ چینلز پر خبر چلائی گئی تھی جس کی ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب تردید کر چکی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی محمد زبیر نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کو حاصل اراکین قومی اسمبلی کی حمایت کے اعداد و شمار جاری کیے تھے۔