کراچی (کلچر ل رپورٹر)با صلاحیت گلوکار حید رمستحسن ا پنے پچھلے بے حد کامیاب گانے ’سوہنا تو‘ یو ٹیوب پر 24 ملین ویوز حاصل کرنے کے بعد اپنا نیا سنگل گانا ’سفارش‘ 26 مارچ کو ریلیز کرنے جارہے ہیں۔ ’سفارش‘ کو حقیقت اور تصوراتی حقیقت کے درمیان ٹکراو کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد یہ ظاہر کر نا ہے کہ لوگوں کے دِلوں اور دماغوں کے درمیان ان لوگوں کے بارے میں مختلف آراء ہیں جن سے وہ پیار کرتے ہیں، اکثر انکا تصوری خاکہ اس سے کئی گناہ زیادہ بہتر ہوتا ہے جو وہ حقیقت میں دیکھتے ہیں۔ یہ ٹریک مغربی شاعری اور مشرقی سر تال کا ایک خوبصورت امتزاج ہے جو دل و دماغ کو مائل کرتا ہے کہ محبت کو ایک موقع اور دیا جائے۔ حیدر، پروڈیوسر علی مصطفی کے ساتھ مل کر ایک بہت ہی منفرد گا نا لے کر آئے ہیں۔حیدر مستحسن امید کرتے ہیں کہ ان کی موسیقی سرحدوں کی حدوں سے بالا تر ہوکر کسی ایک گروہ سے نہیں بلکہ پوری دنیا کے ہر فرد سے وابستہ ہوگی۔ وہ اپنے آپ سے مخلص ہوکرایسا میوزک بنانا چاہتے ہیں جس کے ساتھ وہ ہمیشہ فخر سے کھڑے ہوسکیں۔حیدر مستحسن ہمیشہ نئے چیلنجوں کا خیز مقدم کرتے ہیں اور مسلسل ایسے طریقوں کو تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں جن کے ذریعے وہ اپنے خیالات اور احساسات کو شاعری اور موسیقی میں بیان کیا جاسکے جو اسے سنے والوں کے دلوں کو چھولے، انہیں یقین ہے کہ یہ گانا ’سفارش‘ ایسا ہی کچھ کرپائے گا۔انکے کامیاب میوزیکل سفر اور صلاحیتوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ امید کی جاسکتی ہے کہ انکا نیا گانا بھی بہترین سے کم نہیں ہوگا۔ حیدر نے اپنے ابتدائی دِنوں سے ہی موسیقی میں گہری دلچسپی لی اوراپنی دلچسپی کو حقیقت بنانے کا خواب دیکھا۔موسیقی کی تمام مختلف اقسام نے انہیں موسیقی کو امکانات کے سمندر کے طور پر دیکھنے کی ترغیب دی جہاں سے انہوں نے اپنا شوق دریافت کیا۔