کراچی (پی پی آئی)اداکارہ فاطمہ سہیل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ والدین کا تیسرا بچہ تھیں اور والدہ انہیں بتاتی ہیں کہ وہ انہیں پیدا ہی نہیں کرنا چاہتی تھیں۔فاطمہ سہیل نے 2019 میں اداکاری کا آغاز کیا، اس سے قبل وہ گھریلو خاتون تھیں۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ اظہار محبت کے معاملے میں شرمیلی ہیں، ہر بات ہر کسی سے نہیں کہہ سکتیں، البتہ جس کسی سے محبت ہوجائے تو انہیں ’اشارے‘ دے دیتیں ہیں مگر ان سے واضح اظہار نہیں کرتیں۔ فاطمہ سہیل نے بتایا کہ بچپن میں انہیں والدین کے گھر میں کم اہمیت ملتی تھی، کیوں کہ وہ والدین کا تیسرا بچہ تھیں جب کہ والدہ انہیں ہمیشہ کہتی رہتی ہیں کہ وہ تو انہیں پیدا ہی نہیں کرنا چاہتی تھیں۔فاطمہ سہیل کے مطابق ان کی بڑی بہن صحافی ہیں اور والدہ کی بھی خواہش تھی کہ وہ بھی میڈیا میں کام کریں مگر انہیں شروع سے ہی اداکاری کرنے کی خواہش تھی۔فاطمہ سہیل نے بتایا کہ تصویر کھچواتے وقت انہیں ہر وقت یہ پریشانی لگی رہتی ہے کہ وہ اس میں ’موٹی‘ نہ دکھائی دیں۔خیال رہے کہ فاطمہ سہیل نے 2015 میں اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر سے کی تھی، جن سے انہوں نے ستمبر 2019 میں خلع لے لی تھی۔پی پی آئی کے مطابق شوہر پر تشدد کے الزامات لگانے کے بعد ان سے خلع لینے والی فاطمہ سہیل نے اداکاری کی دنیا میں 2019 میں ہی قدم رکھا اور انہوں نے ’میرا دل، میرا دشمن‘ سے ڈیبیو کیا۔